لاہور ہائیکورٹ کا سکول کالجز میں ایک پیریڈ ماحولیات کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم

Feb 22, 2024 | 11:53:AM
لاہور ہائیکورٹ نے سکول کالجز کو ہفتے میں ایک پریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سکول کالجز کو ہفتے میں ایک پریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کیلئے مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےممبر جوڈیشل کمیشن کو عدالتی احکامات سے متعلق تمام سکول کالجز کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے پی ایس ایل میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تحریری حکم کے مطابق پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا 35 افراد کے نام ’’ای سی ایل‘‘ میں شامل کرنے کی منظوری 

پی ایس ایل کے میچز کے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔سموگ کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔