’جمال کدو‘ پر یشما گل اور کومل میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل

Dec 22, 2023 | 09:34:AM
باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلم ’انیمل‘ کے گانے ’جمال کدو‘ کے بخار نے پاکستانی شوبز اندسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلم ’انیمل‘ کے گانے ’جمال کدو‘ کے بخار نے پاکستانی شوبز اندسٹری کو  بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ میں اداکار بوبی دیول کی انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا لگایا گیا جس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس گانے پر رِیلز بناتا نظر آیا۔ بھارت ہی نہیں بلکہ ’جمال کدو‘ کا جادو پاکستان میں بھی چلتا نظر آیا۔

حال ہی میں یشما گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں سر پر شیشے کا گلاس رکھ کر فلم ’انیمل‘ میں بوبی دیول کے کردار ’ابرار حق‘ کی طرح رقص کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یشما گل اس ویڈیو میں کئی مرتبہ ’ابرار‘ کی طرح رقص کرنے کی ناکام کوشش کرتی نظر آئیں جبکہ یشما کے بعد ویڈیو کا حصہ بننے والی اداکارہ و ماڈل ’کومل میر‘ نے بے انتہا پروفیشنل ڈانسر کی طرح اس ہوک اسٹیپ کو سرانجام دے دیا۔

کومل کے بعد حبا عزیز نے بھی اس وائرل گانے ’جمال کود‘ پر رقص کیا لیکن ان کے بعد تشریف لانے والی اداکارہ زویا ناصر اس رقص کو نہ کرسکیں ساتھ ہی اداکارہ سارہ اعجاز خان بھی اس ڈانس کامپیٹیشن کا حصہ بنیں۔ زویا کے بعد اداکار فیروز قادری نے گلاس سر پر رکھا اور اس کو ہاتھ سے پکڑے پکڑے ہی جھومنے لگے جس پر ساتھی فناراؤں نے ان پر چیٹنگ کا الزام لگا دیا۔

واضح رہے کہ  کنزہ  ہاشمی نے بھی بوبی دیول کے انداز میں رقص کرتے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب  سے بہت پسند کیاگیا تھا۔