والدہ کو قتل کر کے گوشت کھانے کے الزام میں بیٹے پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپین میں ایک شخص پر اپنی ہی والدہ کو قتل کرنے ان کی میت کے ٹکڑے کرنے اور انہیں کھانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق البرٹو سانچیز گومیز کو سنہ 2019 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس ان کی 66 سالہ والدہ کے گھر گئی۔ پولیس والدہ کی ایک دوست کی جانب سے خدشات کے اظہار کے بعد یہاں پہنچی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں خاتون کے جسم کے ٹکڑے گھر میں بکھرے ہوئے ملے جن میں کچھ کو پلاسٹک کے ڈبوں میں رکھا گیا تھا تاہم ملزم نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اسے اپنی والدہ کے جسم کے ٹکڑے کر کے کھانا یاد نہیں ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر البرٹو گرفتاری سے قبل ایک پرسنیلٹی ڈس آرڈر کا شکار تھے اور انھیں منشیات کی لت بھی تھی۔
عدالتی کارروائی میں بتایا گیا ہے کہ پولیس جب فروری 2019 میں میڈرڈ شہر کے مشرقی حصے میں اِن خاتون کے گھر گئی تو انھیں کیسے غمناک اور افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا سے بچاﺅ کا صحیح حل۔۔۔24گھنٹے کاروبار کی اجازت