تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں:مریم نواز

Sep 21, 2026 | 09:27:AM
تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں:مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے، معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عالمی یومِ امن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قیام امن کیلئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج اور دیگرسکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا، اور امن وامان کیلئے سرگرم عمل پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی سلام پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے، امن ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضرورت ہے، امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے، معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پنجاب حکومت امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشیدگی میں کمی کی امید :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1 ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آ گئیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے، خدا کرے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سو، ہر دم امن ہو،خوشحالی ہو۔