خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

صدرِ آصف علی زرداری  اور  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ، پولیس اور سی ٹی ڈی  کی ستائش

Nov 21, 2025 | 21:03:PM
 خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک،مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری  اور  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ، پولیس اور سی ٹی ڈی  کی ستائش ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں مشترکہ آپریشن میں  10 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک ہونیوالے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی اور شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کا خاتمہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سینیٹائزیشن جاری ہے، کسی بھی چھپے خوارج کی تلاش تیز کر دی گئی ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے ہلاک ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےپاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کی تعریف کی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کا مکمل قلع قمع ریاستی رٹ کے ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے،وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔صدر مملکت نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ، پولیس اور سی ٹی ڈی  کی ستائش  کی ہے،انہوں نے 10 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز ۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ

بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز ۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،قوم کی حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کارجاری  کردیا