حوثی باغیوں نے اسرائیلی جہاز پر قبضہ کرلیا،ویڈیو جاری

Nov 21, 2023 | 12:30:PM
حوثی باغیوں نے اسرائیلی جہاز پر قبضہ کرلیا،ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یمنی فضائیہ نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لے لیا ،ویڈیو بھی  جاری کردی جبکہ اسرائیل اپنا جہاز ماننے سے انکاری ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار بحیرہ احمر میں چلتے جہاز پر لینڈ کرتے ہیں اور جہاز کے عملے کو قابو میں لے لیتے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ جہاز کو یمنی ساحل کی جانب لے جایا گیا ہے جہاں اب یہ جہاز لنگر انداز کردیا گیا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان سے اموات کی تعداد واضح نہیں ہوئی۔


حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق  3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ نےسرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:اسرائیلی جارحیت جاری، نصیرات کیمپ میں گھر پر بمباری، 17 افراد شہید  

 واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 46 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا۔

غزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے 20 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے، شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔