تیز ہواؤں کیساتھ بارش۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 21, 2022 | 11:08:AM
تیز ہواؤں کیساتھ بارش۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ تاحال جاری ، آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے  جبکہ پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اس کے علاوہ ملتان اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 43، بہاولپور میں پارہ46 تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سندھ میں موہنجو دوڑو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 48، دادو میں 49 تک متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔پی ٹی آئی رہنما  کے گھر پر پولیس کا چھاپہ