یوکرین نے روس کا مطالبہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین نے روس کے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ، یوکرین کے نائب صدرنے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے نائب صدر نے کہا کہ ہم یہ بات روسیوں کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یوکرین کے اہم ترین شہر ماریوپول کے رہائشی محاصرے میں ہیں اور انہیں خوراک، پانی اور بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ایسے میں روسی صدر نے یوکرینی فوج سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں تو جنگ بندی ہوسکتی ہے ،روس نے کہا تھا کہ ماریوپول شہر کا دفاع کرنے والے یوکرینی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی صورت میں محفوظ راستہ دیا جائے گا جبکہ انسانی مدد سے متعلق راہداریاں روسی وقت کے مطابق پیر کو 10 بجے کھول دی جائیں گی،مگر یوکرین نے ان یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ۔یوکرین کی نائب وزیراعظم نے کہا حکومت پیر کو ماریوپول میں مزید 50 بسیں بھیجے گی تاکہ مزید شہریوں کا انخلا ممکن بنایا جا سکے۔‘
یہ بھی پڑھیں:چین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ۔133مسافر ہلاک