چین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ۔133مسافر ہلاک

Mar 21, 2022 | 14:19:PM
طیارہ تباہ، فائل فوٹو
کیپشن: طیارہ تباہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) بوئنگ737طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہو گیاجس سے پہاڑوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 133افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں،مینجمنٹ بیورو کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ گِرنے کے نتیجے میں پہاڑوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔

 ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق چین کا آخری جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ہینان ایئر لائنز کا ایک ایمبریئر ای-190 علاقائی جیٹ کم مرئی میں یچون ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا،اس حادثے کے نتیجے میں  جہاز میں سوار 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    نیب نے جتنی وکیلوں کو فیس دی اتنے کی تو جائیداد بھی نہیں،مریم نواز