اسحاق ڈار کی قازقستان کے ہم منصب سےملاقات،تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ مرات نورطالیو سے ملاقات,فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی, دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا, فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا,نائب وزیرِ اعظم نے اکتوبر میں پاکستان کے متوقع اعلیٰ سطح دورے کا خیرمقدم کیا,اس دورے سے دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوطی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات