عمران خان پھرآرہاہے۔بابراعوان نےخبردارکردیا

Jun 21, 2022 | 13:17:PM
عمران خان پھرآرہاہے۔بابراعوان نےخبردارکردیا
کیپشن: بابر اعوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کی عمارت سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد خالی ہونے جا رہی ہے۔سائفر اور سازش کا نتیجہ این آر او ٹو تھا جو مل گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں این آر او دینے سےانکار کیا، 1200 ارب روپے کے مقدمات ایک ایک کر کے ختم ہوجائیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ لوگوں کی حکومت لوگوں کے ذریعے آتی ہے، جب کہ یہاں ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے ذریعے بنائی گئی، عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو،حکومت اس بات کا جواب دے کہ سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا؟ 

 پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیل کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں،عمران خان بہت جلد دوبارہ آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے تاکہ اپنی کوکومو بیچی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

بابر اعوان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو، ابھی مہنگائی آئی ہے، پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی