بابوسرٹاپ؛کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید لینڈسلائیڈنگ،سیلابی ریلے سے 3 لاشیں نکال لی گئیں 

Jul 21, 2025 | 22:24:PM
بابوسرٹاپ؛کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید لینڈسلائیڈنگ،سیلابی ریلے سے 3 لاشیں نکال لی گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)بابوسرٹاپ میں سیلابی ریلے سے 3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ زخمی شخص آر ایچ کیو میں زیرعلاج ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے باعث 14 سے 15 مقامات پر بڑے پیمانے پر راستے مسدود ہوگئے،مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے،تاہم بھاری پتھروں اور ملبے کے باعث باقی علاقے پیدل رسائی کے لیے بھی ناقابل عبور ہیں،این ڈی ایم اے روڈ کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے  ۔

شاہراہِ قراقرم  لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات پر بند ہے،حکام اور این ڈی ایم اے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 

عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: