خواتین کو شہری کے فیس بک اکاﺅنٹ پر منفی کمنٹس کرنا مہنگا پڑ گیا

Jan 21, 2024 | 19:42:PM
خواتین کو شہری کے فیس بک اکاﺅنٹ پر منفی کمنٹس کرنا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فیس بک لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک شہری نے درجنوں خواتین پر محض اس لیے مقدمہ دائر کردیا کیونکہ انہوں نے اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر اس کیخلاف منفی کمنٹس کیے تھے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الینوئے کے شہر الشکاگو کے 32 سالہ شہری نے 27 خواتین کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ انہوں نے فیس بک کے ڈیٹنگ گروپ پر اس کے بارے میں منفی تبصرے پوسٹ کیے تھے۔نیکو ڈی ایمبروسیو نامی شہری کا دعوی ہے کہ کئی خواتین نے مل کر ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے کیونکہ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ ان کیخلاف فیس بک ڈیٹنگ گروپ پر کئی منفی کمنٹس کیے جو دوسرے دیکھ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز میں بدترین شکست، محمد حفیظ کی وطن واپسی پر اہم پریس کانفرنس متوقع