این اے 119 کے ہر گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے،مریم نواز

Jan 21, 2024 | 18:46:PM
این اے 119 کے ہر گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے،مریم نواز
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ،مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے آغاز پر کارکنوں کی زبردست نعرہ بازی کی، ماڈل ٹاﺅن نعروں سے گونج اٹھا ،پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مریم نوازنے حلقہ این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھ سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا،عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آﺅں گی،ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے،میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں،ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں،نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی،جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ ہاتھ ہو گیا،این اے 119 سے پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار