ہر ایک کی نظریں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور پر مرکوز ہیں:امریکی صحافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)سینئرامریکی صحافی ایڈیٹر ڈپلومیٹک سی این این نک رابرٹسن نے کہا کہ ہر ایک کی نظریں اس وقت اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور پر مرکوز ہیں ، پاکستان کا بطور ثالث کردار شاندار ہے ، لبنان کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنا پاکستان کی مضبوط ثالثی کے کردار کو ظاہر کرتا ہے ۔
’’ 24 نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ کا دورہ تہران موجودہ صورتحال میں اعتماد سازی کے حوالے سے اہم رہا ہے، ثالثی کے حوالے سے سفارتکاری ایک مشکل عمل ہوتا یے جو پاکستان نے بہترین انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی دونوں فریقین کے حوالے سے بہترین کام کر رہے ہیں ۔
نک رابرٹسن نے بتایاکہ جے ڈی وینس پاکستان آئیں گے ،ہر ایک چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے، عارضی جنگ بندی پاکستان کے وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ختم ہو گی ،جنگ بندی میں توسیع ہو گی یا نہیں اس پر ابھی کچھ نہیں کہا سکتا ہے، امریکہ ایران مذاکرات سے عالمی معیشت کو استحکام ملے گا ،تیل اور کھاد سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر ایران اور امریکہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ بیٹتھے ہیں تو بڑی پیش رفت کا امکان ہے، ممکنہ طور پر مذاکرات میں ڈیل بھی ہو سکتی ہے،پاکستان کو مذاکراتی عمل میں منفرد کردار حاصل ہے ،پاکستان کو ایران اور امریکہ کا اعتماد حاصل ہے ۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ بھی پاکستانی قیادت کے اچھے تعلقات ہیں ، ثقافتی حوالے سے بھی پاکستان ایران کے تعلقات مثالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ