پاک فوج،ڈاکٹرز  اورشہری سیلاب متاثرین کی مددکیلئےامڈآئے!

Sep 20, 2025 | 16:13:PM
پاک فوج،ڈاکٹرز  اورشہری سیلاب متاثرین کی مددکیلئےامڈآئے!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) جب بادل برستے ہیں تو زمین سیراب ہوتی ہے، کھیتوں میں زندگی کی رمق دوڑتی ہے، مگر یہی بارش جب حد سے بڑھ جائے تو نعمت زحمت میں بدل جاتی ہے۔ پاکستان، جسے قدرت نے چاروں موسموں کی دولت سے نوازا ہے، ہر سال مون سون کے موسم میں ایک نئے امتحان سے گزرتا ہے۔ بارشوں کی شدت جب ندی نالوں کی حدوں کو توڑ دیتی ہے، تو گاؤں کے گاؤں پانی میں بہہ جاتے ہیں، بستیاں اجڑ جاتی ہیں، اور انسانی المیے جنم لیتے ہیں۔

کہیں ماں کی گود سے بچہ چھن جاتا ہے، کہیں ضعیف باپ اپنی عمر بھر کی کمائی کو پانی میں بہتا دیکھتا ہے، ان آنکھوں میں صرف آنسو نہیں ہوتے، وہ سوال ہوتے ہیں،ریاست سے، نظام سے، اور ہم سب سے کہ کیا ہر سال یہی منظر دہراتا رہے گا؟ کیا ہم فقط آفات کا نوحہ لکھتے رہیں گے، یا کبھی ان کا مستقل حل بھی تلاش کریں گے؟ اس سلسےمیں ایک معلوماتی ویڈیو 24 نیوز کے ڈیجیٹل چینل پر شیئر کردی گئی ہے،جس کا لنک یہاں بھی شیئر کیا گیاہے۔

حکومت پاکستان، پاک افواج کیساتھ رضاکارانہ طور پر شہری اور این جی اوز بھی سیلاب متاثرین کی مدد سے باہر نکلی ہیں،مدد کیلئے کہ کوئی گھر، کوئی جان، کوئی خواب سیلاب میں نہ بہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن،الخدمت فاؤنڈیشن اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر سامنے نظرآتی ہے، اب پاکستان کے نامور نیوروسرجن ڈاکٹر انور چودھری کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی سطرح پر ایک اور تنظیم بھی سرگرم دکھائی دے رہی ہے، آر اینڈ آر ویلفیئر سوسائٹی،کشتیوں، ایمبولینسز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز کیےجارہےہیں۔ متاثرین کو کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں۔ عارضی شیلٹر ہومز کا قیام ممکن بنایا جارہاہے۔ میتوں کی تدفین کی جارہی ہے۔