’’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

Sep 20, 2025 | 12:54:PM
’’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ’’اچھاجی ایساہے کیا‘‘ٹرینڈمیں شامل ہوگئیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ایٹر ثمرہ شہزادی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،اب ماہرہ خان نےبھی ان کے انداز میں ویڈیو بناکر نہ صرف اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی بلکہ ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا ۔


ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں’ ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان ، اچھا جی ایسا ہے کیا ؟‘‘ اس کے علاوہ وہ ثمرہ شہزادی کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں ۔
ماہرہ خان نے ویڈیو اسٹوری میں ثمرہ کو ٹیگ کرکے کیپشن لکھا’’ میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ ننھی اسٹار ہیں۔‘‘


یہ ویڈیو ثمرہ شہزادی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور جواب دیتے ہوئے حیرانگی ظاہر کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، جزاک اللہ جس پر ماہرہ خان نے انہیں جواب دیا میری جان، جیتی رہو، خوش رہو، آمین۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد
واضح رہے کہ کانٹینٹ کری ایٹر ثمرہ شہزادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آنے والے کمنٹس کا مثبت انداز میں جواب دینے کی وجہ سے وائرل ہیں ،انہوں نےایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین کو عمرہ کروانے کی خواہش مند ہیں اور ایک گارمنٹس کمپنی میں بحیثیت مشین آپریٹر نوکری کرتی ہیں۔