ساڑھے 69 ارب روپے کی اوور انوائسنگ پکڑی گئی ہے: چیئرمین ایف بی آر

Sep 20, 2023 | 20:54:PM
ساڑھے 69 ارب روپے کی اوور انوائسنگ پکڑی گئی ہے: چیئرمین ایف بی آر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ساڑھے 69 ارب روپے کی اوور انوائسنگ پکڑی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اوور انوائسنگ کی تحقیقات کر رہی ہیں، 69.5 ارب روپے کی اوور انوائسنگ پکڑی گئی ہے، اوور انوائسنگ میں ملوث دو بڑے ملزمان اشتہاری ہو چکے ہیں جبکہ 60 دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، اوور انوائسنگ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے اہم گرفتاری

چیئرمین ایف بی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ کمرشل بینکس کے خلاف سولر پینلز کی درآمد کی تحقیقات کی جائیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان اس سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، 40 ارب روپے کا کیش بینکوں میں جمع کرایا گیا، سولر پینلز چین سے درآمد کیے گئے جبکہ پیسے دبئی اور سنگا پور میں جمع کرائے گئے۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی ہوگی۔