صدر مملکت کو تھائی لینڈ اور فلپائن سمیت7ممالک کے نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاٹویا کے پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر نے نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کےمطابق صدر آصف علی زرداری سے تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاٹویا کے نامزد سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں صدر مملکت نے تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

صدر مملکت نے تمام ممالک کےسفراء سے دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور پاکستان میں دوست ممالک کے نامزد سفراء کیلئے فرائض کی انجام دہی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دربار صاحب اور گولڈن ٹمپل پر پاکستانی میزائل حملے کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے، گیانی رگھوبیر سنگھ