پی سی بی کا کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئےاشتہار

May 20, 2025 | 12:38:PM
 پی سی بی کا کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئےاشتہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی سی بی نے قومی ٹیم کے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچز کی آسامیوں کا اشتہار جاری کر دیا ہے، پی سی بی نے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب  کی ہیں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 جون 2025 ہے۔

پی سی بی کے مطابق کوچز کی تقرری کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانا ہے۔

 نئے کوچز کی تلاش ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے تحت کی جائے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

اشتہار میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تفصیلی سی وی اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ تک پی سی بی کو درخواستیں جمع کروائیں۔

 بورڈ کی جانب سے کوچز کا انتخاب اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام مستقبل کے اہم ٹورنامنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:IPL:جعلی تصاویر پر پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں