حجاج کرام کو 55 ہزار روپے واپس،حج اخراجات میں کمی لایئنگے: وزیر مذہبی امور 

May 20, 2023 | 15:07:PM
حجاج کرام کو 55 ہزار روپے واپس،حج اخراجات میں کمی لایئنگے: وزیر مذہبی امور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حجاج کرام کیلئے اچھی خبر ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حج پر جانے سے قبل ہی حجاج کرام کو 55 ہزار روپے واپس کردئیے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 55 ہزار روپے حجاج کرام کو قربانی کیلئے انکے اکاؤنٹس میں واپس کردئیے ہیں، میری کوشش ہے کہ حج اخراجات میں کمی لاکر حجاج کرام کو مزید پیسے واپس کروں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے خود بھی فری حج نہ کرنے کا اعلان کردیا

طلحہ محمود  کا کہنا تھا کہ میں حج پر ذاتی خرچ سے جاؤں گا، میرے ساتھ جانے والے میرے ملازمین کے پیسے بھی میں خود دو نگا، مجھ پر بہت پریشر ہے مگر میں کسی کو فری حج کرنے نہیں دونگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ خدا راہ جب حج کیلئے جائیں تو ن لیگ، پی ٹی آئی، جےیوآئی کا نہیں مسلمان اور پاکستان کے بن کر جائیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں،جب حج سے واپس آجائیں تو پھر سیاست کرتے رہیں مگر وہاں صرف پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی