شہباز شریف کی عبدالفتاح السیسی کو عید کی مبارکباد، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 20, 2026 | 19:21:PM
 شہباز شریف کی عبدالفتاح السیسی کو عید کی مبارکباد، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون کر کے  انہیں عیدالفطر  کی مبارکباد دی۔
گرمجوش اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر السیسی اور برادر عوامِ مصر کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ صدر السیسی نے بھی شہباز شریف  اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:   شمالی ایران میں دوسری بندرگاہ پر اسرائیلی ائیر فورس کے حملے

 انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مصر کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے اس کی نمایاں کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤںشہباز شریف اور عبدالفتاح السیسی نے ایران اور خلیجی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں۔