کاغذ کا بحران شدید ۔۔ ہزاروں سکولوں کے امتحانات منسوخ

Mar 20, 2022 | 11:45:AM
اسکول ، امتحانات
کیپشن: طلبا اسکولوں میں امتحانات دیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا میں کاغذ کا بحران شدید ہوگیا ۔پرنٹنگ پیپر نہ ہونے کے باعث ہزاروں سکولوں کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ۔
سری لنکن حکام کے مطابق سر ی لنکا کے پاس درآمدات کے لیے ڈالرز کی کمی کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔شعبہ تعلیم کے حکام کے مطابق جو پیر کو شروع ہونا تھے، انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔سری لنکا کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق سکولوں کے پرنسپل امتحانات نہیں لے پا رہے کیونکہ چھاپہ خانے ضروری کاغذ اور سیاہی درآمد کرنے کے لیے زرمبادلہ کی کمی کا شکار ہیں۔حکام کے مطابق پرنٹنگ کے کاغذ کی قلت کی وجہ سے ملک بھر کے 45 لاکھ طلبہ میں دو تہائی متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا سنگین معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور اس کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے لیے کھانے پینے کی بنیادی اشیا، ایندھن اور دوائیوں جیسی اشیا کا حصول ایک چیلنج بن گیا ہے۔پیسوں کی کمی کے شکار سری لنکا نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بدترین معاشی بحران سے نکلنے کے لیے آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش۔۔