بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Jun 20, 2023 | 12:16:PM
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری بجلی کمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے  مہنگی ہوگی ،سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے  جبکہ کے الیکڑک صارفین کیلئے بجلی1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے ،سی پی پی اے کے مطابق  کے الیکڑک نے الگ الگ درخواستیں دائر کردیں ،بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہیں،نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

 سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 11 ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،مئی میں پانی سے 26.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مئی میں کوئلے سے 16.78 فیصد بجلی پیدا ہوئی ،فرنس آئل سے 1.96فیصد، مقامی گیس سے 10.35 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مئی میں درآمدی ایل این جی سے 24.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مئی میں جوہری ایندھن سے 12.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید اور سراج الحق کوپارٹی عہدوں سےہٹانےکی درخواست پراعتراض ختم