مرتضیٰ وہاب کے میئرکراچی بنتے ہی ہنگامی دورے

Jun 20, 2023 | 10:33:AM
 Murtaza Wahab, Mayor Karachi, Bantehi, Emergency, Tours, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مرتضیٰ وہاب نے میئرکراچی بنتے ہی ہنگامی دورے شروع کر دیئے،  حلف اٹھانے کے بعد رات گئے اچانک ریسکیو 1122 کے ہیڈآفس پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب رات گئے ریسکیو آفس پہنچ گئے، جہاں موجود افسران نے انہیں بریفنگ دی ،میئر کراچی نے ریسکیو سروس اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ،ریسکیو آفس دورہ کے دوران افسران نے میئرکراچی کو ایمبولنس سروس کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی،بتایا کہ ایمبولینس سروس پورے شہر میں کسی بھی ایمرجنسی کا مقابلہ کرنے کیلئے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی میں اختلاف کی خبریں ، نبیل گبول خود میدان میں آ گئے


مرتضیٰ وہاب نے ایمبولنس سروس کیلئے ٹیسٹ کال بھی کی اور ان کے کام کو سراہا، میئرکراچی صدر اور ملحقہ علاقوں کے دورے کے بعد ضلع شرقی بھی پہنچے،مرتضیٰ وہاب نے گلشن اقبال بلاک سات میں گیلانی سٹریٹ روڈ پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پر پی پی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند بھی موجود تھے۔