پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 721 اتائیوں کی دکانیں بند

Jul 20, 2025 | 18:51:PM
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 721 اتائیوں کی دکانیں بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسدادِ اتائیت کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں، 721 اتائیوں کی دکانیں بند، 456 غیر مستند افراد نے کاروبار ترک کر دیئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق پی ایچ سی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 2,815 علاج گاہوں پر چھاپے مارے، انھوں ںے بتایا کہ 456 جعلی معالجین نے اتائیت ترک کر دی ہے، کمیشن مزید 1,386 علاج گاہوں کی نگرانی جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں پی ایچ سی کی ٹیموں نے 155 غیر قانونی دکانیں سیل کیں، سیالکوٹ میں 48، نارووال 39، گوجرانوالہ 37، فیصل آباد 34، شیخوپورہ 33 اور شیخوپورہ میں 30 مراکز سیل کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک کمیشن 2,22,500 سے زائد مراکز پر چھاپے مار چکا ہے، تقریباً 62,000 غیر قانونی مراکز سیل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے