T20 ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کی شمولیت پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کی شمولیت پر غور شروع کردیا۔
سنگاپور میں سالانہ اجلاس کے دوران ٹی 20 ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کی شمولیت پر غور کیا گیا، ٹیسٹ کرکٹ کو 2 ڈویژن پر تقسیم کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔
اجلاس کے دوران کونسل نے 2028 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس بارے اہم فیصلہ کر لیا، کوالیفیکیشن کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت چند ٹیمیں آئی سی سی ٹونٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی دیگر کو کوالیفائر مقابلوں کے ذریعے جگہ بنانا ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس وقت عالمی ٹونٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے، اس لیے امکان ہے کہ کٹ آف تاریخ کچھ بھی ہو اسے خود بخود اولمپکس میں شرکت کا ٹکٹ مل جائے گا۔
مزید پڑھیں:عماد وسیم سے مبینہ تعلقات کی افواہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسر کی تردید
آئی سی سی بورڈ نے اجلاس میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ساخت اور مستقبل کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا جو مختلف تجاویز مرتب کرے گا۔
ادھر ون ڈے ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں فی الحال ٹیموں کی تعداد میں کسی قسم کی توسیع کا امکان نہیں لگتا۔
2023 کے ایڈیشن میں 12 ٹیموں نے شرکت کی تھی، آئندہ ورلڈ کپ کے لیے بھی اسی تعداد کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔