بھارت کی طرف سے دوسرا سیلابی ریلہ،دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بلند

Jul 20, 2023 | 12:45:PM
بھارت کی طرف سے دوسرا سیلابی ریلہ،دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بلند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت باز نہ آیا، دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے دوسرا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد2لاکھ 10ہزار 983 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92ہزار960 ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88ہزار934کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ قادرآباد میں پانی کی آمدایک لاکھ 77ہزار 775 جبکہ اخراج 90ہزارکیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر آج کل پانی سطح معمول سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں ایک لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،دریائے چناب میں جموں کشمیر سے پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 63 کیوسک ہے،بلند ہوتی پانی کی سطح کو دیکھنے شہریوں نے ہیڈ مرالہ کا رخ کر لیا۔

عیسی ٰخیل میں اودے والا کے مقام پر برساتی ندی نالے چچالی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا،پانی گھروں میں داخل ہو گیا،شہریوں کی اپنی مدد آپکے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لیہ مائنر سے شہباز آباد کے مقام پر نکلنے والے کھال میں شگاف پڑ گیا،شگاف پڑنے سے نہری پانی کھیتوں میں داخل ہونے لگا ۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ سامان اور جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا،برساتی ندی نالوں سےہر سال ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

بہاولنگر دریائے ستلج میں  سیلابی ریلے نے متعدد علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ، لالہ آمر سنگھ،ماڑی میاں سمیت دیگر علاقے شدید متاثر، درجنوں ایکڑ زرعی اراضی پانی کی نذر ہوگئی۔

پانی میں پھنسے سینکڑوں افراد کو ریسکیو نے محفوط مقام پر منتقل کیا، انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ میں 18 ریلیف کیمپس قائم، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو کی جانب سے الگ سے 8 کیمپ قائم ہیں۔