امریکا:برفانی طوفان کے باعث 100 سے زائد گاڑیوں کے درمیان تصادم،متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست مشی گن میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، جہاں ایک ہی شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں، جن میں کم از کم 30 بھاری ٹرک شامل تھے، خوفناک چین ری ایکشن حادثے کا شکار ہو گئیں۔
BREAKING: Drone footage reveals a massive pileup involving more than 100 vehicles in Michigan, with injuries reported as hazardous winter conditions grip the area.
— Breaking911 (@Breaking911) January 19, 2026
pic.twitter.com/Sg3vCaG3WK
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹروے مکمل طور پر بند کر دی گئی اور ہر طرف الٹی ہوئی گاڑیاں اور جیک نائف ٹرک بکھرے نظر آئے۔
فاکس ویدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائی وے انٹر اسٹیٹ 196 مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جبکہ کئی گاڑیاں سڑک سے پھسل کر کناروں میں جا گریں۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور علاقے میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی تھی۔
مشی گن اسٹیٹ پولیس کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
پولیس نے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کر دیا جبکہ گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مسلسل برفباری کے باعث وہاں پھنسے مسافروں کو بسوں کے ذریعے قریبی ہائی سکول منتقل کیا گیا، جہاں عارضی پناہ کا انتظام کیا گیا۔
ادھر امریکا کے وسیع علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ غیر معمولی طور پر فلوریڈا پین ہینڈل تک برفباری ریکارڈ کی گئی، جہاں کئی شہری رات بھر جاگ کر برف کے نایاب نظارے دیکھتے رہے۔
نیشنل ویدر سروس نے شمالی مینیسوٹا سے لے کر وسکونسن، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک تک شدید سردی اور برفانی طوفانوں کی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں موسم مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔