ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تنزلی،بابراعظم ٹاپ 5 سے باہر

Jan 20, 2021 | 12:42:PM
ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تنزلی،بابراعظم ٹاپ 5 سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ اوررینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ چیمپئن شپ میں کم پوائنٹس کے باوجود جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں پوزیشن سے محروم کردیا۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم بھی ٹاپ 5 سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں 3 وکٹ سے شکست دے کرسیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اسی کے ساتھ ٹیم کو  اکثریتی پوائنٹس بھی حاصل ہوئے جس سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ بھارت کے مجموعی پوائنٹس 430 ہوچکے چونکہ اس نے چیمپئن شپ دورانیے میں 13 میں 9 میچز جیتے اس لئے پرسنٹیج 71.1 فیصد بنتی ہے۔ نیوزی لینڈ420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کینگروز 332 پوائنٹس اور 69.2 فیصد پرسنٹیج کی وجہ سے تیسرے درجے پر چلے گئے۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ ہے۔اگرچہ جنوبی افریقہ کے 144 پوائنٹس پاکستانی166  سے کم ہیں مگر پرسنٹیج پاکستان کی 30.7 فیصد کے مقابلے میں 40 فیصد ہونے کی وجہ سے پروٹیز نے پانچویں پوزیشن سنبھال لی۔

  ادھر ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر دھکیل دیا، 118.4 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ رینکنگ میں نمبرون جبکہ بھارت کے 117.65 پوائنٹس ہیں، ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چوتھی سے چھٹی پوزیشنز پر بالترتیب انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا موجود ہیں،پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی  نے نئی ٹیسٹ رينکنگ بھی جاری کردی ہے۔ فہرست میں بابراعظم کا چھٹا نمبر ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کےمطابق بلےبازوں میں نیوزی لینڈکےکین ولیمسن کاپہلا نمبربرقرار ہے۔ آسٹریلیاء کےاسٹیواسمتھ کادوسرا نمبرجبکہ لبوشین تیسرے نمبرپرآگئے ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبرپرچلے گئےہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبرپرچلے گئے ہیں۔