وزیرِ اعظم اور وفاقی  وزیرداخلہ  کی چمن میں کار پارکنگ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار،جاں بحق ہونیوالوں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا

Sep 19, 2025 | 00:04:AM
وزیرِ اعظم اور وفاقی  وزیرداخلہ  کی چمن میں کار پارکنگ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اوروفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی   کی چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار رکرتے ہوئےجاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی.وزیرِ اعظم کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں.شرپسندوں کے مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. 

وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نےپاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے  قیمتی  انسانی  جانوں  کےضیاع  پر  اظہار  افسوس کیا ہے اور جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  سے  دلی  ہمدردی  و  اظہار  تعزیت  کیا ہے۔وزیرداخلہ  نے  زخمیوں  کی جلد صحتیابی  کیلئے  دعا کی ،انہوں نےکہا کہ تمام  تر  ہمدردیاں  جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  کے  ساتھ  ہیں۔ غمزدہ  خاندانوں  کے  دکھ  میں  برابر  کے  شریک  ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ معصوم  لوگوں  کو  نشانہ  بنانے  والے  درندے  کسی  رعایت  کے  مستحق  نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی میں شراکت کا معاہدہ، برطانوی وزیراعظم نے  معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیدیا