پاکستان تحریک انصاف کی مزید3 وکٹیں گر گئیں

Sep 19, 2023 | 23:27:PM
پاکستان تحریک انصاف کی مزید3 وکٹیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگا گیا، تین رہنمائوں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے۔ 

تفصیلات کے مطابق بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، سابق رہنماں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔

پنجاب کے علاقے بورے والا سے بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کی تین بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے تینوں رہنماں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔