آئل ٹینکرزکنٹریکٹرکی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی

Sep 19, 2023 | 18:02:PM
آئل ٹینکرزکنٹریکٹرکی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی، جس کے بعد حکومت اور  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حکام نے مطالبات کےمعاملےپراہم بیٹھک کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وائٹ پائپ لائن میں مناسب شیئر نہ ملنے کیخلاف کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ہڑتال کی کال دی تھی ، جس کے بعد  شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز میں آئل ٹینکرز کھڑے کر دیئے جب کہ دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دیئے گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اوراوگرہ حکام  نے مطالبات کےمعاملےپراسلام آبادمیں کل ڈھائی بجےاہم بیٹھک کا اعلان کیاہے ۔

 آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے مطالبات میں وائٹ آئل پائپ لائن میں 65فیصدکوٹہ کا مطالبہ ، اخراجات بڑھنے پرمقامی سطح پرکرایا100فیصداوراندرون ملک تیل کی سپلائی کاکرایا50فیصدبڑھانے کا مطالبہ کیاگیا جبکہ پرانی گاڑیوں کے بحالی بھی مطالبات بھی  شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیاگیا

 آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے پائپ لائن مطالبات ماننے  کی یقین دھانی  پردوروزسے جاری ہڑتال ختم کرنے کااعلان کررہے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ایندھن کی سپلائی ملک بھرمیں بحال کررہے ہیں