ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیاگیا

Sep 19, 2023 | 17:23:PM
ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹرین کرایوں میں5 فیصد اضافہ کیا گیا ،جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ تمام مال گاڑیوں، ایکسپریس  اور فریٹ ٹرینوں کیلئے ہوگا،250کلو میٹر چلنے والی شٹل، پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

کرائے میں اضافے کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کے اکانومی کلاس کے ٹکٹ میں 200 سے 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے  کراچی سے لاہور کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 3500 سے بڑھ کر 3800 ہوگیا۔ اے سی کلاس کے کرائے میں 400 سے 600 روپے تک کا  اضافہ ہوا، جس بزنس کلاس کا کرایہ 8500 سے بڑھ کر 9000 ہوگیا۔ 

حالیہ اضافے کے بعد لگژری ٹرین گرین لائن کا کرایہ فضائی سفر کے برابر ہوگیا،کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائن کی بزنس کلاس کا ٹکٹ 12ہزار 450 ہوگیا،کراچی سے لاہور تک گرین لائن کی بزنس کلاس کا کرایہ 11 ہزار 450 ہوگیا،کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائن کے اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 9 ہزار 650 ہوگیا،جبکہ کراچی سے لاہور تک گرین لائن کے اے سی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ 8750 سے بڑھ کر 9 ہزار 150 کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہو سکتا ہے ، منظور وسان

گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا اکانومی کلاس کا کرایہ 5ہزار 350 ہوگیا اورگرین لائن کا کراچی سے لاہور تک اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 650 ہوگیا ہے۔