کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے،صدرلاہوربار

May 09, 2024 | 12:22:PM
 کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے،صدرلاہوربار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بار کے صدر منیر حسین بھٹی  کی قیادت میں وکلا ہائی کورٹ کی طرف ٹولیوں کی صورت میں روانہ ہوگئے،لاہور بار کے صدر کا کہنا ہے میں کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔ 

لاہور بار کے صدر منیر حسین بھٹی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکلا کی رہائی کرائی، انہوں نے کہا اگر وکلا رہا نہ کیے تو میں استفی دے دوں گا۔ 

بار کے صدر منیر حیسن بھٹی نےسٹی فوٹی ٹو سے گفتگو کرتے کہا میرا مطالبہ ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،منیر حسین بھٹی نے کہا مجھے اس بات کا احساس ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار  کے صدر وہاں کیوں موجود نہیں تھے جبکہ ان کو اس ریلی کا علم تھا۔ 

صدر بار منیر حسین بھٹی نے مزید  کہا لائحہ عمل ہائی کورٹ طے  کرے گا میں وکلا کاز کے لیے کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ 

لاہور کےسابق صدر چودھری اشتیاق احمد، اعجاز حسین مغل، چودھری محمد  الحسن بھلہ،آغا ظفر اقبال اور دیگر وکلا ہائی کورٹ اجلاس میں صدر لاہور بار کے ساتھ روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گوادر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے 7 افراد قتل

دوسری جانب جی پی او چوک میں احتجاجی وکلاء  پر پولیس شلینگ اور گرفتاریوں کے معاملہ  پر   لاہور ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء تنظیموں کا اجلاس شروع ہوگیا ،اجلاس میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون ، صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماء موجود ہیں۔