سب سے مہنگے میزبان سلمان خان بگ باس 15کا کتنا معاوضہ لینگے؟

Sep 19, 2021 | 13:43:PM
سلمان خان
کیپشن: سلمان خان بگ باس کا کتنا معاوضہ لینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سمیت دیگر ممالک میں مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا آغاز رواں برس اکتوبر میں ہونے والا ہے ، جس کا معاوضہ سلمان خان سے طے ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس کے 14  ہفتوں کی میزبانی کے 350کروڑ  بھارتی روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا یعنی ہر ہفتے کے سلمان خان 25 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

 اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے اپنی فیس میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے،سلمان خان گزشتہ 11 سیزنز سے اس متنازع شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور اداکار کسی بھی رئیلٹی شو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان کا درجہ رکھتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:  جمعہ کو تھریٹ الرٹ کا علم ہوا، اچانک حالات بدلنے پر واپسی کا فیصلہ کیا،ڈیوڈ وائٹ