نارووال:تھانہ صدر کے علاقہ مہار شریف میں لڑکا اور لڑکی قتل 

Oct 19, 2025 | 20:07:PM
نارووال:تھانہ صدر کے علاقہ مہار شریف میں لڑکا اور لڑکی قتل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) پنجاب کےضلع نارووال کے علاقے مہار شریف میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان لڑکا اور لڑکی کوقتل کردیا گیا۔  

ایس ایچ او تھانہ صدر آصف نوید کے مطابق  نوجوان لڑکی لڑکا کی گاڑی گیراج سے ڈیڈ باڈیز برآمد ہوئی ہیں،گاڑی گیراج قریب سے  بدبو آنے پر علاقہ مکین نے پولیس کو اطلاع دی۔ 

پولیس نے بتایا کہ مقتولین جمعرات سے گھر سے غائب تھے،مقتولین کے حوالے سے کسی بھی فیملی نے تھانہ میں کوئی رپورٹ نہیں درج کروائی تھی۔ 

ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بلا لیا گیا ہے،شبہ ہے مقتولین کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی