ٹی 20 ورلڈ کپ ۔۔ آج  2 میچ کھیلے جائیں گے

Oct 19, 2021 | 12:51:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج دو میچ کھیلے جائنیگے
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاپوانیوگنی کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے دوپہر تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا، جنوبی افریقا نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ہائے مہنگائی۔۔عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں۔۔کتنا اضافہ ہو گا؟