زلفی بخاری کے استعفے کی اندرونی کہانی ، تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل پرزلفی بخاری کے استعفے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے رضاکارانہ طور پر استعفی نہیں دیا بلکہ وزیراعظم نے ان سے استعفا مانگا۔تحقیقاتی رپورٹ میں نووا سٹی اور زلفی بخاری کے روابط کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے زلفی بخاری کو وضاحت کیلئے طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ عمران خان زلفی بخاری کی وضاحت پر مطمئن نہ ہوئے۔ جس کے بعد وزیراعظم آفس سے نوا سٹی کی بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اسی طرح کیپٹل سمارٹ سٹی اور نیوایئرپورٹ سوسائٹی کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ اتحاد سٹی سمیت 10ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کیخلاف انویسٹی گیشن کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستان کی فائلز بھی جانچ پڑتال کیلئے طلب کرلی گئی ہیں۔