مولانا آزاد جمیل کو لائیو پروگرام میں شادی کی پیشکش، سوشل میڈیا پر ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا آزاد جمیل ان دنوں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔
غیر روایتی کالز اور ناظرین کے عجیب و غریب سوالات کے سبب مذکورہ پروگرام سوشل میڈیا صارفین کی ناصرف توجہ حاصل کر رہا ہے بلکہ شدید تنقید کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تاہم حالیہ پروگرام کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خود مولانا آزاد جمیل ایک سوال کا مرکز بن گئے۔
لائیو پروگرام کے دوران ایک خاتون کالر، جنہوں نے خود کو 35 سالہ بیوہ بتایا، نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مولانا آزاد جمیل کو براہِ راست نکاح کی پیشکش کر دی۔
"Maulana is taken" says the anchor to a 35-year-old widow who proposed to marry him on live TV..pic.twitter.com/GlyRy1feHE
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 18, 2026
اس غیر متوقع صورتحال پر پروگرام میں چند لمحوں کی خاموشی چھا گئی۔ بعد ازاں میزبان جویریہ سعود نے وضاحت کی کہ مولانا آزاد جمیل پہلے سے شادی شدہ ہیں، جس کے بعد گفتگو کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، بعض صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ بعض نے پروگرام کو اسکرپٹڈ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اب لائسنس بنوانا مزید آسان، حکومت نے جدید اور تیز تر نظام متعارف کرا دیا