قتل میں ملوث 10 سال سے مفرور اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے مقدمہ قتل میں ملوث 10سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم غلام عباس 2015 میں سیالکوٹ کے شہری کو قتل کرکے آذر بائیجان فرار ہو گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سی سی ڈی کے اسپیشل آپریشنز سیل نے مجرم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا جس کے بعد سی سی ڈی ٹیم مجرم کو لے کر آذربائیجان سے پاکستان روانہ ہوگئی ہے۔
ادھر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کو شاباش بھی دی ۔