بجلی اور گیس صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے،وزیراعظم نے حکم دیدیا

Dec 19, 2022 | 22:58:PM
بجلی,گیس ,صارفین , اضافی بوجھ,وزیراعظم , اسلام آباد
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل اس طرح مکمل کیا جائے کہ گردشی قرضہ بتدریج کم ہو کر بالآخر ختم ہوجائے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہتر پالیسی کے ذریعے 18-2013ءمیں گردشی قرضہ مکمل ختم کرنے کا عملی ثبوت دے چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بجلی اور گیس کے شعبوں میں موجود گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غور کیا گیا،شہباز شریف نے ہدایت دی کہ توانائی کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کو کم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت اور موثر و جامع حکمت عملی سے دوبارہ اس مسئلے پر قابو پالیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں بلوں کی ریکوری کے نظام کو فوری طور پر بہتر کرنے اور اس نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے،عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔