عمران خان ملک کی ترقی کیلئے نہیں بربادی کیلئے آئے تھے: پرویز خٹک

جو لیڈر بچوں کو تمیز نہیں سکھاتا اس کو لیڈر کیسے مان لوں؟ عمران خان سن لو اگرپی ٹی آئی کا نوشہرہ سے صفایا نہ کیا تو میرا نام بدل دینا: پرویز خٹک

Aug 19, 2023 | 22:43:PM
عمران خان ملک کی ترقی کیلئے نہیں بربادی کیلئے آئے تھے: پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی کے لئے نہیں بلکہ بربادی کے لئے آئے تھے۔

سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الٍفاظ نہیں، دونوں ہاتھوں سے نوشہرہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں، جو لیڈر بچوں کو تمیز نہیں سکھاتا اس کو لیڈر کیسے مان لوں؟ اس لیے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟ پی ٹی آئی نے بڑا دعویٰ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی میں تہذیب نہیں دیکھی، عمران کہتے تھے کہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کو چھوڑا تو اکیلا ہو گیا، عمران خان آپ کو اپنا غرور ہی نیچے لیکر آیا، عمران خان سن لو اگر تحریک انصاف کا  نوشہرہ سے صفایا نہ کیا تو میرا نام بدل دینا، عمران خان کہتے ہیں پرویز خٹک نے غداری کی، عمران خان میں نے غداری نہیں کی آپ نے ملک کے ساتھ غداری کی، عمران خان میں آپ کا غرور خاک میں ملاؤں گا۔

خیبر پختونخوا میں اپنی کارگردگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبے میں عوام کی خدمت کیلئے قانون سازی کی، پولیس کو با اختیار کیا، اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی، جب میں حرام نہیں کھاوں گا تو کسی کے  باپ کو بھی حرام نہیں کھانے دوں گا، عمران خان اپنے ہر تقریر میں کہتے تھے ہم نے صوبہ خیبر پختون خوا میں کام کیا، عمران خان آپ نے پنجاب میں کیوں کام نہیں کیا؟ آپ نے وفاق میں کیوں ترقیاتی کام نہیں کئے؟

چیئرمیں تحریک انصاف سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سر میں دماغ نہہں بھوسہ بھرا ہے، عمران خان اس ملک کی ترقی کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ وہ اس ملک کی بربادی کے لیے آئے تھے، عمران خان نے 9 مئی کو جو کچھ اس کے بعد ان کے ساتھ چلنا مشکل تھا۔