ریلوے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار، آل پاکستان سٹیشن ماسٹر یونین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Sep 18, 2023 | 20:57:PM
ریلوے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار، آل پاکستان سٹیشن ماسٹر یونین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ریلوے ملازمین اور افسران کی تنخواہیں تاخیر کا شکار، آل پاکستان سٹیشن ماسٹر یونین نے کل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پاکستان بھر کے 2400 سٹیشن ماسٹروں کو اگست کی تنخواہیں تاحال نہ دی جا سکیں، ریلوے کے 40 ہزار ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں، صرف 20 ہزار چھوٹے ملازمین کو ریلوے تنخواہ ادا کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی بار بارگرفتاری، چودھری سالک حسین کھل کر بول پڑے

ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر پر جنرل سیکرٹری سمپارس یونین محمد علی کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو ہیڈ کوارٹر کے باہر تمام ملازمین احتجاج کریں گے ،تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو سٹیشن ماسٹر ریلوے آپریشن معطل کرنے پر مجبور ہوں گے ،ہماری تنخواہیں ریلوے کی بجائے فنانس ڈپارٹمنٹ سے ادا کروائی جائیں، مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔