پرویز الہیٰ کی بار بار گرفتاری باعث تشویش ہے، سالک حسین

Sep 18, 2023 | 19:48:PM
پرویز الہیٰ کی بار بار گرفتاری باعث تشویش ہے، سالک حسین
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو باربار گرفتار کرنے کی تشویش ہمیں بھی ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ بے شک پرویز الہٰی دوسری جماعت کے رکن و صدر ہیں مگر انہیں ثبوت کے بغیر پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے، ان کیخلاف کرپشن کے شواہد ہیں تو وہ سامنے آنے چاہیئے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پرویز الہٰی سے جیل ملاقاتوں میں سیاسی بات نہیں، گلہ کیا، پرویز الہٰی نے میری بات کی تائید کی، بولے جیل سے باہر آؤں گا تو سب ٹھیک کر لوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے جیل میں ملاقاتیں نہیں کیں، شجاعت حسین ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی طرف نہیں جارہے تھے، ہماری اپنی جماعت ہے، انکے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔

الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سالک حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی صرف الیکشن کروا سکتا ہے، صدر  یا نگران وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی پھر الیکشن ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کسی ایک جماعت کا نہیں ہر کسی کا مسئلہ ہے، مہنگائی کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔