نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ شیخ رشید نے بتادیا

Sep 18, 2021 | 15:49:PM
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ شیخ رشید نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کے مطابق ان کو تھریٹ موصول ہوا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہوٹل سے باہر نکلنے پر حملہ ہوسکتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کسی قسم کا تھریٹ نہیں تھا،ہماری ایجنسیوں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا تھا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دورے کے دوران بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ہم امن کے سب سے بڑے داعی ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کردیا۔ہم نے پولیس، فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کئے، ہمارے کسی ادارے کے پاس نہ کوئی تھریٹ ہے اور نہ کوئی تھریٹ موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل