پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ 2025 سجنے کو تیار

Nov 18, 2025 | 23:44:PM
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ 2025 سجنے کو تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ 2025 کی رنگا رنگ تقریبات سجنے کو تیار ہے،فواد خان اور ماہرہ خان سمیت کئی فنکار جلوہ گر ہوں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ (پی آئی ایس اے) 2025 دبئی میں 22 نومبر کو دبئی فیسٹیول ارینا میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستانی شوبز صنعت کے سب بڑے بڑے نام شرکت کریں گے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستان کے صف اول کے فنکاروں میں فواد خان، ماہرہ خان، فرحان سعید، فارس شافی، امر خان، یشمہ گل، مصطفیٰ خان، ارییکا حق، ہالہ الترک، سارہ خان، اور فلک شبیر سمیت دیگر شامل ہیں، ایونٹ کی میزبانی کے لیے فواد خان اور ماہرہ خان کا نام سامنے آ رہا ہے۔

فیصل خان کی قائم کردہ پی آئی ایس اے نے عالمی مقام حاصل کر لیا ہے جہاں پاکستانی سینما، ٹیلی ویژن، موسیقی اور ڈیجیٹل میڈیا میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے یہ ایونٹ پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں چل بسے