امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

Nov 18, 2025 | 14:06:PM
امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور  سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:خبردار!یہ کام نہ کیا تو فون بلاک ہو جائے گا