غضب کی گرمی، محکمہ موسمیات ، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

May 18, 2025 | 08:59:AM
غضب کی گرمی، محکمہ موسمیات ، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں غضب کی گرمی کی لہر جاری،مختلف  شہروں میں ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے اہم خبر

دادومیں پارہ 48ڈگری تک جاپہنچا۔رحیم یار خان ،جیکب آباد ، تربت ، ڈیرہ غازی خان، نوکنڈی اورسکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہا۔ 

 شہر قائدمیں پارہ 30ڈگری ریکارڈ,  گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے ۔  

ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور سر کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔

دوسری  جانب  خیبرپختونخوا  میں چترال، دیر، سوات، کوہستان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے،بٹ گرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم خیبر، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع دن کے اوقات میں شدید گرمی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام، رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جہلم، خوشاب، منڈی بہاؤالدین اورگجرات میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے