گورنر ہائوس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا اعلان،چودھری محمد سرور

May 18, 2021 | 13:43:PM
اسرائیلی میزائلوں سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دب سکتی
کیپشن: اسرائیلی میزائلوں سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دب سکتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج گورنر ہاؤس میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر 22 کروڑ پاکستانی ایک ہیں، اسرائیل فلسطین میں دہشت گردی سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کا بھرپور مقدمہ لڑے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میزائل کی طاقت سے فلسطینیوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔گورنر پنجاب نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللّہ فلسطینی عوام آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    فلسطینیوں کا قتل عام۔۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور